معذور افراد کا مذاق اڑانے پر ہربھجن سنگھ، یوراج سنگھ ،سریش رائنا گورکیرت کیخلاف شکایت درج

 معذور افراد کا مذاق اڑانے پر  ہربھجن سنگھ، یوراج سنگھ ،سریش رائنا  گورکیرت کیخلاف شکایت درج

نیودہلی (اسپورٹس ڈیسک )ہربھجن سنگھ، سریش رائنا، یوراج سنگھ، اور گورکیرت مان کیخلاف معذور افراد کا مذاق اڑانے پر پولیس میں شکایت درج کرادی گئی ۔

 نیشنل سنٹر فار پروموشن آف ایمپلائمنٹ فار ڈس ایبلڈ پیپل نے نئی دہلی کے امر کالونی پولیس سٹیشن میں شکایت درج کرائی ۔سابق بھارتی کرکٹرز نے ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کے فائنل میں بھارت کی پاکستان کے خلاف جیت کے بعد ویڈیو سوشل میڈیا پر پوسٹ کی جس میں یوراج ، ہربھجن اور رائنا لنگڑاتے ہوئے اور پیٹھ کو پکڑے ہوئے دکھائی دئیے تھے ،ہربھجن سنگھ اس حرکت پرمعافی مانگ چکے ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں