نئے سینٹرل کنٹریکٹس میں کئی کرکٹرز کی کیٹیگریز تنزلی کا امکان

 نئے سینٹرل کنٹریکٹس میں کئی کرکٹرز کی کیٹیگریز تنزلی کا امکان

لاہور(سپورٹس ڈیسک )پاکستان کرکٹ بورڈ کھلاڑیوں کے نئے سینٹرل کنٹریکٹ جلد منظر عام پر لائے گا، جس میں کئی نامور کرکٹرز کی کیٹیگریز میں تنزلی کا امکان ہے ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فاسٹ بالر نسیم شاہ کیٹیگری اے ترقی ملے گی جبکہ لیگ سپنر شاداب خان کی کیٹیگری میں تنزلی ہوسکتی ہے ۔اسی طرح کئی نامور کرکٹرز کی کیٹیگری میں بھی تنزلی ہوگی تاہم انکی تنخواہوں میں کمی نہیں کی جائے گی، محمد نواز اور عماد وسیم کیلئے سینٹرل کنٹریکٹ ناممکن دیکھائی دے رہا ہے جبکہ اوپنرز امام الحق اور فخر زمان کی دو فارمیٹس کاکردگی کے باعث کیٹیگری بی کا درجہ برقرار رکھے جانے کا امکان ہے ۔ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود کا کیٹیگری بی میں رہنے کا امکان ہے ، کیٹیگری ڈی میں سب سے اہم تبدیلیاں متوقع ہیں، جہاں کیٹیگری کھلاڑیوں کی تعداد میں کمی لائی جاسکتی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں