ایشین انڈر18والی بال:پاکستان کی سیمی فائنل میں رسائی

ایشین انڈر18والی بال:پاکستان کی سیمی فائنل میں رسائی

اسلام آباد (سپورٹس رپورٹر )بحرین میں جاری ایشین انڈر 18 والی بال چیمپئن شپ کے سپرایٹ مرحلے میں پاکستان کو مسلسل چار میچز میں کامیابی کے بعد پانچویں میچ میں جاپان سے شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔۔

الیکن اس کے باوجود پاکستان ٹیم ایونٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی ہے ۔ اس پول سے پاکستان اور جاپان دونوں ٹیموں نے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا جبکہ پاکستان انڈر 18 والی بال ٹیم نے تاریخ میں پہلی بار ورلڈ چیمپئن شپ کیلئے بھی کوالیفائی کرلیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں