پاکستان شاہینز کا وائٹ بال مرحلہ آج سے شروع ہوگا

پاکستان شاہینز کا وائٹ بال مرحلہ آج سے شروع ہوگا

ڈارون(سپورٹس ڈیسک ) پاکستان شاہینز کے ڈارون ٹور کا وائٹ بال مرحلہ آج سے شروع ہوگا، پاکستان شاہینز گارڈنز اوول میں ناردن ٹیریٹری کے خلاف پچاس اوورز کا ون ڈے میچ کھیلے گی ۔

کل پاکستان شاہینز بنگلہ دیش اے کے خلاف ڈی ایکس سی ارینہ میں ون ڈے میچ کھیلے گی۔ ان دو میچوں کے بعد پاکستان شاہینز ٹاپ اینڈ ٹی ٹونٹی سیریز میں 10اگست کو اپنا پہلا میچ پرتھ اسکارچرز کے خلاف کھیلے گی ،پاکستان شاہینز میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں فاسٹ بولر کاشف علی تھائی کی تکلیف کے سبب باہر ہوگئے ہیں طیب طاہر کو محمد ہریرہ کی جگہ اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں