دوسرے 4 روزہ میچ کاآج آغاز شاہینز کے سکواڈ میں 8تبدیلیاں

دوسرے 4 روزہ میچ کاآج آغاز  شاہینز کے سکواڈ میں 8تبدیلیاں

اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر )پاکستان شاہینز اوربنگلادیش اے کے درمیان دوسرا چار روزہ میچ آج و اسلام آباد کلب میں شروع ہوگا۔دونوں ٹیموں نے سکواڈز میں بڑی تبدیلیاں کی ہیں، شاہینز نے 8جبکہ بنگلادیش اے ٹیم نے 6دیگر پلیئرز کو موقع دیا ہے ۔۔

شاہینز کے سکواڈ کی قیادت کامران غلام کرینگے اور ابرار احمد بھی پلئینگ الیون کا حصہ ہونگے ،اس کے علاوہ علی زریاب، امام الحق، محمد اویس انور، نیاز خان، قاسم اکرم، روحیل نذیر اور شارون سراج شامل ہیں۔دوسری جانب بنگلہ دیش اے نے حسن محمود، محمود الحسن جوئے ، مومن الحق، مشفق الرحیم، نعیم حسن اور ذاکر حسن کے چھوڑنے کے بعد محمد نعیم محمد سیف الدین، سیف حسن، سومیا سرکار، توحید ہردوئے اور ذاکر علی کو شامل کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں