مشفق الرحیم نے انعامی رقم بنگلہ دیش کے سیلاب متاثرین کے نام کردی

مشفق الرحیم نے انعامی رقم بنگلہ دیش  کے سیلاب متاثرین کے نام کردی

راولپنڈی(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کے خلاف ٹیسٹ میچ میں 10 وکٹوں کی تاریخ فتخ کے بعد میچ کے بہترین کھلاڑی مشفق الرحیم نے انعامی رقم بنگلہ دیش کے سیلاب متاثرین کو دینے کا اعلان کر دیا۔

میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے مشفق الرحیم کا کہنا تھا تاریخی کامیابی پر بہت خوش ہیں، پوری ٹیم نے بہت اچھا کھیل پیش کیا اور کامیابی حاصل کی۔پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے بنگلہ دیش کے سیلاب متاثرین کے لئے عطیات دینے کی اپیل کردی ۔انہوں نے سوشل میڈیا پر بیان میں کہاکہ میری درخواست ہے کہ ہمارے بہن بھائیوں کیلئے زیادہ سے زیادہ عطیات جمع کرائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں