نوح دستگیر بٹ ویٹ لفٹنگ سے مایوس، پاورلفٹنگ شروع کردی

 نوح دستگیر بٹ ویٹ لفٹنگ سے مایوس، پاورلفٹنگ شروع کردی

لاہور(سپورٹس ڈیسک ) کامن ویلتھ گیمز کے ویٹ لفٹر گولڈ میڈلسٹ نوح دستگیر بٹ نے ویٹ لفٹنگ سے مایوس ہوکر پاورلفٹنگ کا رخ کرلیا۔

ذراِئع کے مطابق وہ اگلے ماہ کامن ویلتھ پاورلفٹنگ چیمپئن شپ میں پاکستان کی نمائندگی کرینگے ۔ ویٹ لفٹنگ فیڈریشن حکام کے ساتھ اختلافات کی بناپر نوح بٹ کو بین الاقوامی ایونٹس میں شرکت کا موقع نہیں مل رہا تھا۔چار سے تیرہ اکتوبر تک جنوبی افریقہ کے شہر سن سٹی میں نوح بٹ ایک سو بیس پلس کلوگرام کیٹگری میں ڈیبیو کرینگے ۔پاکستان کا سات رکنی دستہ تیرہ اکتوبر تک جاری رہنے والی چیمپئن شپ میں میڈلز کے حصول کے لیے کوشاں ہوگا۔ نوح بٹ کے ساتھ حال ہی میں ایشین افریقین کمبائنڈ پاورلفٹنگ کی گولڈ میڈلسٹ بہنیں ٹوئنکل، سبیل اور ورنیکا بھی اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گی۔ حسنین رضا اور عبدالجبار عدنان ماسٹر کلاس میں حصہ لیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں