چین میں سہ فریقی ہاکی سیریز کے دوران ٹیم مینجمنٹ تبدیل

چین میں سہ فریقی ہاکی سیریز  کے دوران ٹیم مینجمنٹ تبدیل

بیجنگ (سپورٹس ڈیسک)چین میں جاری سہ فریقی ہاکی سیریز کے دوران ٹیم مینجمنٹ تبدیل کردی گئی۔

شیخ عثمان کی جگہ اولمپیئن ذیشان اشرف قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ بن گئے اور شیخ عثمان کو پاکستان ہاکی ٹیم کا منیجر بنادیا گیا،تربیتی کیمپ میں شیخ عثمان ہیڈ کوچ کی حیثیت سے شریک تھے تاہم مینجمنٹ کی تبدیلی بھی قومی ٹیم کوشکست سے نہ بچاسکی اور چین کے ہاتھوں 6کے مقابلے مین تین گول سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں