کیوی کرکٹرز نے سینٹرل کنٹریکٹس ٹھکرادئیے ، لیگ پر نظریں

کیوی کرکٹرز نے سینٹرل کنٹریکٹس ٹھکرادئیے ، لیگ پر نظریں

آکلینڈ(سپورٹس ڈیسک)نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کئی نامور پلیئرز نے قومی ٹیم کے بجائے لیگ کرکٹ کو ترجیح دیتے ہوئے سینٹرل کنٹریکٹس کوٹھکرادیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل کرکٹ میں شاندار کارکردگی دکھانے والے۔۔

 نوجوان پلیئرز آل راؤنڈر نیتھن سمتھ اور جوش کلارکسن کو سینٹرل کنٹریکٹ دے دیا جبکہ ڈیون کانوے اور فن ایلن نے فرنچائز کرکٹ پر توجہ دینے کیلئے کنٹریکٹس چھوڑ دئیے ہیں۔اسی طرح کیوی ٹیم کے کپتان کین ولیمسن نے نہ صرف سینٹرل کنٹریکٹ سے انکار کیا بلکہ قومی ٹیم کی کپتانی بھی چھوڑ دی ہے ۔ قبل ازیں تینوں نے کرکٹرز نے اگست میں بھی سینٹرل کنٹریکٹس نہ لینے کا اعلان کیا تھا تاہم اسکے باوجود کیوی سکواڈ کا حصہ رہے تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں