ریجنل انٹر ڈسٹرکٹ سینئر کرکٹ ٹورنامنٹ کا آج سے آغاز

ریجنل انٹر ڈسٹرکٹ سینئر کرکٹ  ٹورنامنٹ کا آج سے آغاز

راولپنڈی(سپورٹس رپورٹر)ریجنل انٹر ڈسٹرکٹ سینئر کرکٹ ٹورنامنٹ آج سے ملک بھر کے 6ریجنز ایبٹ آباد، بہاولپور، حیدرآباد، کراچی، ملتان اور سیالکوٹ میں شروع ہوگا۔

دریں اثنا، ٹورنامنٹ 8 ستمبر کو8 ریجنز آزاد جموں و کشمیر ،ڈیرہ مراد جمالی، فاٹا، فیصل آباد، اسلام آباد، لاڑکانہ، پشاور اور کوئٹہ ریجنز میں شروع ہوگا۔ راولپنڈی اور لاہور ریجن میں ٹورنامنٹ کے میچز 12 ستمبر سے شروع ہوں گے ۔مجموعی طور پر 103 ٹیمیں ملک کے 16 ریجنز میں 255 تین روزہ میچز کھیلیں گی جبکہ ٹورنامنٹ میں 1500 سے زائد کھلاڑی حصہ لیں گے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں