پی ایس بی کا فیڈریشنز کیلئے این او سی کی نئی شرائط کا اعلان

پی ایس بی کا فیڈریشنز کیلئے  این او سی کی نئی شرائط کا اعلان

لاہور، اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)پاکستان سپورٹس بورڈ (پی ایس بی) نے فیڈریشنز کے لیے اجازت نامے (این او سی) کے حصول کی نئی شرائط کا اعلان کردیا۔۔

۔نئی ہدایات کے مطابق فیڈریشنز کو پی ایس بی سے این او سی حاصل کرتے وقت منتخب کردہ کھلاڑیوں کی کارکردگی کی تفصیلات فراہم کرنا ہوں گی۔فیڈریشنز کو کھلاڑیوں کی پروفائلز میں یہ واضح کرنا ہوگا کہ ان کا انتخاب کس بنیاد پر کیا گیا ہے ۔ فیڈریشنز کو یہ بھی تصدیق کرنا ہوگی کہ کھلاڑیوں کا انتخاب مکمل طور پر میرٹ پر کیا گیا ہے ۔فیڈریشنز کو اس کے ساتھ ایونٹ کے اختتام پر کھلاڑیوں کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ رپورٹ بھی جمع کرانا ہوگی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں