پیرا لمپکس میں چین کے سوئمرز نے ورلڈ ریکار بنا ڈالے

پیرا لمپکس میں چین کے سوئمرز نے ورلڈ ریکار بنا ڈالے

پیرس(سپورٹس ڈسیک )پیرا لمپکس میں چین کے سوئمرز نے ورلڈ ریکار بنا ڈالے ۔ ایونٹ کے آٹھویں دن چینی تیراکوں نے ایک دن میں دو بار عالمی ریکارڈ توڑ دیا۔

چین کے تیراکوں نے پیرس لا ڈیفنس ایرینا میں 4×50 میٹر میڈلے ریلے 20 پوائنٹس کے مکسڈ فائنل میں ٹیم امریکہ کو شکست دے کر پیرس پیرالمپکس میں چینی وفد کے لیے 70 واں طلائی تمغہ حاصل کیا اور کھیلوں کے میڈل ٹیبل میں اپنی پوزیشن مستحکم کرلی۔ویمنزکی 50 میٹر سوئمنگ میں ڈونگ لو اور مردوں میں جن چینگ نے سونے کا تمغہ جیت لیا۔ڈونگ لو، ژانگ لی، وانگ لیچاؤ اور جن چینگ پر مشتمل چینی ٹیم نے 2:24.83 کے وقت کے ساتھ اختتام کیا اور ایک دن میں دوسری بار عالمی ریکارڈ توڑ دیا۔اس سے صرف دو گھنٹے قبل جن چینگ نے مردوں کی 50 میٹر فری سٹائل ایس 5 کے فائنل میں نیا عالمی ریکارڈ قائم کیا تھا اور پیرس 2024 کا اپنا تیسرا طلائی تمغہ جیتا تھا۔ ان کے ساتھیوں یوآن ویئی اور وانگ لیچاؤ نے بالترتیب چاندی اور کانسی کے تمغے حاصل کیے ۔اس کے علاوہ ایتھلیٹکس ٹریک پر چین کی نو بار کی عالمی چیمپئن وین شیاؤیان نے اسٹیڈ ڈی فرانس میں خواتین کی 100 میٹر ٹی 37 ریس میں 12.52 سیکنڈ کا وقت لے کر کامیابی حاصل کی اور نیا پیرالمپک ریکارڈ قائم کیا۔یہ پیرس 2024 میں وین شیاؤیان کا تیسرا طلائی تمغہ تھا اور انہوں نے مسلسل دوسرے پیرالمپکس کھیلوں میں اسپرنٹ جمپ ٹریبل مکمل کیا، جس سے ریو 2016 میں اپنے ڈیبیو کے بعد سے ان کے کیریئر کا مجموعی اسکور 8 طلائی تمغے بن گیا۔دوسری طرف امریکا کے ووڈ ہال نے 400 میٹر ریس میں گولڈ میڈل حاصل کیا جبکہ کینیڈا کے فورنی نے وہیل چیئر ریس میں طلائی تمغہ اپنے نام کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں