خیبر پختونخوا میں پہلی بار میراتھن ریس اختتامی تقریب میں ہنگامہ آرائی

خیبر پختونخوا میں پہلی بار میراتھن ریس   اختتامی تقریب میں ہنگامہ آرائی

پشاور(سپورٹس ڈیسک ) کھیلوں کے فروغ کے لئے خیبر پختونخوا حکومت نے تاریخ میں پہلی بار میراتھن ریس کا انعقاد کیا ۔۔

جس کا باقاعدہ افتتاح وزیر اعلی خیبر پختونخوا سردار علی امین گنڈاپور نے کیا لیکن ریس مکمل ہونے کے بعد اختتامی تقریب میں شدید ہنگامہ آرائی ہوئی۔25 کلومیٹر پر مشتمل یہ ریس چمکنی سے شروع ہو کر سپورٹس کمپلیکس حیات آباد میں اختتام پذ یر ہوئی جس میں ملک بھر سے 3000 سے زائد ایتھلیٹس نے حصہ لیا، جب ریس کا آغاز ہوا تو کئی ایتھلیٹ خراب موسم کے باعث بارش سے بچنے کے لیے رفو چکر ہو گئے ۔تقسیم انعامات کی تقریب میں بھی شدید ہنگامہ آرائی ہوئی جس کے بعد پولس نے سٹیج کو گھیرے میں لے کر انعامات کی تقسیم کا آغاز کر دیا۔اس موقع پر مشیر کھیل نے کہا کہ پورے ٹریک پر کیمرے نصب ہیں جہاں جہاں بد نظمی ہوئی ہے ایکشن لیا جائے گا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں