سعودی کوچ اپنے فٹبالرز کے کلب فٹبال کھیلنے سے گریز پر نالاں

سعودی کوچ اپنے فٹبالرز کے کلب  فٹبال کھیلنے سے گریز پر نالاں

لاہور(سپورٹس ڈیسک ) سعودی عرب فٹبال ٹیم کے اطالوی ہیڈ کوچ روبرٹو مانسینی نے سعودی ٹیم کے کھلاڑیوں کو اپنے ملک کی لیگ میں باقاعدہ کھیلنے کا وقت نہ ملنے کے مسئلے کو بھی اہم قرار دیا ۔۔

اور کہا کہ ہمارے بہترین کھلاڑی باقاعدگی سے کلب فٹبال کھیلنے سے گریزکرتے ہیں، ہمارے سکواڈ کے 20 کھلاڑی سعودی لیگ میں باقاعدہ شرکت نہیں کر رہے ، فوری طور پر اس کا سدباب ممکن نہیں ہے ، ورلڈ کپ کے لیے براہ راست کوالیفکیشن کی جگہ حاصل کرنے کے کیلئے سعودی ٹیم کو آئندہ میچز میں اپنی کارکردگی کو بہتر کرنے کی ضرورت ہوگی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں