کوہلی ،سچن ٹنڈولکر کا اہم ریکارڈ توڑنے کیلئے 58رنزدور

کوہلی ،سچن ٹنڈولکر کا اہم ریکارڈ توڑنے کیلئے 58رنزدور

ممبئی (سپورٹس ڈیسک )بھارت میں بھگوان کا درجہ رکھنے والے سچن ٹنڈولکر کے سب سے بڑے ریکارڈ کوتوڑنے کیلئے مڈل آرڈر بیٹر ویرات کوہلی محض 58 رنز دور ہیں۔

بنگلادیش کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی کے پاس لیجنڈری کرکٹر سچن ٹنڈولکر کا اہم ریکارڈ توڑنے کا موقع ہے ۔کوہلی اس سیریز میں بین الاقوامی کرکٹ میں سچن ٹنڈولکر کے کرکٹ میں 27 ہزار رنز مکمل کرنے محض 58 رنز درکار ہیں، ٹنڈولکر بین الاقوامی کرکٹ میں سب سے تیز 27,000 رنز مکمل کرنے والے کھلاڑی ہیں۔انہوں نے یہ اعزاز 623 اننگز (یعنی 226 ٹیسٹ اننگز، 396 ون ڈے اور ایک ٹی20 اننگ) میں یہ اعزاز اپنے نام کیا تھا۔دوسری جانب ویرات کوہلی اب تک تمام فارمیٹس میں 591 اننگز کھیل کر 26 ہزار 942 رنز بنارکھے ہیں، اگر کوہلی اگلی 8 اننگز میں میں مزید 58 رنز بنالیتے ہیں تو وہ سب سے کم اننگز میں 27 ہزار رنز بنانے کا اعزاز بھی حاصل کرلیں گے جبکہ لیجنڈری بلے باز کو بھی پیچھے چھوڑ دینگے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں