پاکستانی سفیر کا ایم ایم اے فائٹر شاہزیب رند کو جاپان بلانے کا مشورہ
ٹوکیو(سپورٹس ڈیسک )جاپان میں پاکستان کے سفیر رضا بشیر تارڑ نے جاپان کی عالمی شہرت یافتہ رائزن فائٹنگ فیڈریشن کے چیف نوبویوکی سکاکیبارا سے ملاقات کی ۔۔
اور اس موقع پر انہوں نے پاکستان کے ابھرتے ہوئے ایم ایم اے اسٹار شاہزیب رند کو جاپان بلانے اور یہاں ان کے جاپانی اور غیر ملکی ریسلرز سے مقابلے منعقد کروانے کا مشورہ دے دیا۔پاکستانی سفیر کے اس مشورے پر جاپانی رائزن فائٹنگ فیڈریشن کے چیف نوبویوکی سکاکیبارا انتہائی دلچسپی کا اظہار کیا اور عنقریب اس مشورے پر عملدرآمد کا عندیہ بھی دیا۔