ٹیسٹ سیریز : پاک انگلینڈ ٹیموں کی ملتان آمد

ٹیسٹ  سیریز  :  پاک  انگلینڈ  ٹیموں  کی  ملتان  آمد

ملتان(سپورٹس رپورٹر) تین میچوں پر مشتمل ٹیسٹ سیریزکے پہلے میچ کیلئے پاکستان اور انگلینڈکی ٹیمیں ملتان پہنچ گئیں ۔۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزکچھ قومی کھلاڑی کراچی اور کچھ لاہور سے بائی روڑ شہراولیا پہنچے اور رپورٹ کی، قومی کھلاڑی آج ملتان سٹیڈیم میں پریکٹس کرینگے جبکہ انگلش سکواڈ گزشتہ شب ملتان پہنچااورانہیں سخت سکیورٹی میں مقامی ہوٹل منتقل کردیا ،انگلش کھلاڑی آج کرینگے اور کل پریکٹس سیشن میں حصہ لیں گے ، ملتان روانگی سے قبل انگلش کوچز اور کھلاڑی پریشان دکھائی دیئے عبوری ہیڈ کوچ مارک ٹریسکوتھک نے کہاکہ ہم سب جانتے تھے کہ شیڈول مثالی نہیں ہے ، لیکن یہ چیزیں بورڈ لیول پر رکھی گئی ہیں۔ آپ اپنے جانے سے پہلے تھوڑا سا مزید وقت اور وقفہ چاہیں گے لیکن یہ ممکن نہیں ہے ۔میں جانتا ہوں کہ ہم ملتان جا رہے ہیں اوروہاں درجہ حرارت 40ڈگری سینٹی گریڈہوگا اور ہم فوراً اس میں پھنس جائیں گے ،انگلینڈ کی ٹیم آسٹریلیاکے شہر برسٹل میں 50 اوور کے فیصلہ کن میچ کے صرف 48 گھنٹے بعد منگل کو ملتان کیلئے روانہ ہو ئی تھی ، دوسری طرف ڈپٹی کمشنرملتان وسیم حامد سندھو نے کرکٹ سٹیڈیم ،ہوٹل اور روٹس کی تفصیلی انسپکشن کی اورکہاکہ ضلعی انتظامیہ نے پاک انگلینڈ ٹیسٹ سیریز کیلئے انتظامات مکمل کرلئے ہیں جبکہ سٹیڈیم اور روٹس پر خصوصی صفائی و انتظامات کئے گئے ہیں ، ٹیموں کے مجوزہ قیام و سکیورٹی پلان کو حتمی شکل دے دی گئی ہے جبکہ رومینزہ ہوٹل ڈی ایچ اے سے ملتان کرکٹ سٹیڈیم کا روٹ براستہ متی تل،ناردن بائی پاس، وہاڑی روڈ سے ملتان سٹیڈیم ہوگا۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ ضلعی محکمے کرکٹ میلے کو کامیاب بنانے کیلئے فوری اقدامات کریں ۔واضح رہے کہ پاک انگلینڈپہلاٹیسٹ 7اکتوبرسے شرو ع ہوگا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں