پنالٹی کارنر سپیشلسٹ سہیل عباس ملائیشین ہاکی سے وابستہ

 پنالٹی کارنر سپیشلسٹ سہیل عباس ملائیشین ہاکی سے وابستہ

لاہور(سپورٹس ڈیسک ) پاکستان کے سابق پنالٹی کارنر اسپیشلسٹ سہیل عباس ملائیشین ہاکی سے وابستہ ہوگئے ۔کراچی سے تعلق رکھنے والے لیجنڈ سہیل عباس رواں ماہ اسسٹنٹ کوچ کی ذمہ داریاں اسنبھالیں گے ۔

سہیل عباس ملائیشین کھلاڑیوں کی پنالٹی کارنر سکلز بہتر بنائیں گے ۔پاکستان کی طرف سے 315 میچز میں 348 گول سکور کرنے کا اعزاز رکھنے والے سہیل عباس کی انٹرنیشنل ہاکی کو خیر باد کہنے کے بعد کسی انٹرنیشنل ٹیم کے ساتھ یہ پہلی باقاعدہ اسائنمنٹ ہوگی۔سہیل عباس نے ملائیشین ہاکی کے ساتھ کام کرنے پر خوشی کا اظہار کیا ہے ۔ واضح رہے کہ سہیل عباس کو پی ایچ ایف کی طرف سے بھی کوچنگ کی پیشکش کی گئیں تاہم پنالٹی کارنر اسپیشلسٹ کا ہمیشہ موقف رہا تھا کہ وہ عارضی ذمہ داریاں نہیں بلکہ طویل مدت معاہدہ چاہتے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں