میچ کے دوران انجری کاشکار ہاکی کھلاڑی ابوبکر تاحال علاج کے منتظر

میچ کے دوران انجری کاشکار ہاکی  کھلاڑی ابوبکر تاحال علاج کے منتظر

لاہور(سپورٹس ڈیسک ) پاکستانی ہاکی ٹیم کے اَن فٹ کھلاڑی ابوبکر کا مستقبل داؤ پر لگ گیا، کھیل میں واپسی یقینی بنانے کیلئے ے فوری سرجری کرانا پڑیگی۔

آسٹریلیا سے چین پہنچ کر ایشین ہاکی چیمپیئنز ٹرافی میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے ڈریگ فلکر ابوبکر بھارت کے خلاف میچ میں گھٹنے کی انجری کا شکار ہوئے تھے ۔ذرائَع کے مطابق گھٹنے کی فوری سرجری نہ ہونے پر ابوبکر کی انجری پیچیدہ ہوسکتی ہے ، فوری آپریشن کیلئے لاکھوں روپے کی ضرروت ہے ۔پی ایچ ایف حکام کے مطابق ابوبکر کا چیک اَپ کروا رہے ہیں، مکمل خیال رکھا جائے گا، بیرون ملک علاج کی ضرورت پڑی تو باہر بھی بھجوایا جائے گا۔

واضح رہے کہ اَن فٹ کھلاڑی بیرون ملک سرجری اور ری ہیب کے خواہشمند ہیں جس پر بھاری اخراجات آئیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں