رضون ون ڈے ،حارث ٹی 20کپتانی کے مضبوط امیدوار

رضون ون ڈے ،حارث ٹی 20کپتانی کے مضبوط امیدوار

لاہور(سپورٹس ڈیسک)قومی ٹیم کرکٹر بابراعظم کے کپتانی سے مستعفیٰ ہونے کے بعد وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان قیادت کیلئے مضبوط امیدوار بن گئے ۔

ذرائع کے مطابق بابراعظم کے ٹی20 اور ون ڈے فارمیٹ کی کپتانی سے مستعفیٰ ہونے کے بعد محمد رضوان ون ڈے اور ٹی20 کی قیادت کیلئے محمد حارث کو دینے کی تجویز سامنے آئی ہے ۔وائٹ بال ٹیم کے ہیڈکوچ گیری کرسٹن کی خواہش تھی کہ بابراعظم صرف ون ڈے فارمیٹ کیلئے کپتانی کرتے رہیں اور اس مقصد کیلئے انہوں نے ٹی20 ورلڈکپ کے بعد اپنی رپورٹ میں سٹار کرکٹر کو مختصر فارمیٹ کی کپتانی سے ہٹانے کا ذکر کیا تھا۔گیری کرسٹن ٹی20 میں نوجوان کرکٹرز کو آگے لانے کے خواہشمند ہیں اور ٹی20 فارمیٹ کیلئے ترجیح محمد حارث ہوسکتے ہیں جبکہ بابر اعظم کے مستعفی ہونے کے بعد محمد رضوان ون ڈے فارمیٹ کی قیادت کیلئے مضبوط دعویدار ہیں۔خیال رہے کہ محمد حارث کو ٹی20 فارمیٹ میں کپتانی کی تجویز سے متعلق حتمی فیصلہ سلیکٹرز اور بورڈ سربراہ کی اجازت کے بعد کیا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں