نیوزی لینڈ کے ٹم ساؤتھی ٹیسٹ کی کپتانی سے دستبراد

نیوزی لینڈ کے ٹم ساؤتھی  ٹیسٹ کی کپتانی سے دستبراد

لاہور(سپورٹس ڈیسک)نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے ٹم ساؤتھی ٹیسٹ کی کپتانی سے دستبراد ہو گئے ۔اس حوالے سے نیوزی لینڈ کرکٹ کا کہنا ہے ۔۔

کہ ٹم ساؤتھی کی جگہ ٹوم لیتھم کو ٹیسٹ کپتان مقرر کر دیا گیا ہے ۔ٹوم لیتھم ماضی میں 9 ٹیسٹ میچز میں نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کی کپتانی کر چکے ہیں۔ٹوم لیتھم بھارت کے خلاف 16اکتوبرسے شروع ہونیوالی تین میچوں پرمشتمل ٹیسٹ سیریز میں 15 رکنی ٹیم کی قیادت کرینگے ۔

ٹم ساؤتھی نے 14 ٹیسٹ میچز میں نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کی قیادت کی، جن میں سے 6 جیتے اور 6 ٹیسٹ میچز میں شکست ہوئی جبکہ دو میچز کا نتیجہ نہیں نکلا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں