پاک انگلینڈ ٹیسٹ سیریز ، قومی ٹیم کی ملتان سٹیڈیم میں پریکٹس
ملتان (سپورٹس رپورٹر )پاکستان اورانگلینڈ کی ٹیسٹ سیریز کے سلسلے میں گزشتہ روز قومی کرکٹ ٹیم نے پریکٹس سیشن میں حصہ لیا ۔
بابراعظم سمیت دیگر کھلاڑیوں نے ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں پریکٹس کی۔ پریکٹس سیشن میں کھلاڑیوں نے بیٹنگ باؤلنگ اورفیلڈنگ کی پریکٹس کی۔ پاکستانی ٹیم نے پریکٹس سیشن ہیڈ کوچ جیسن گلسپی کی نگرانی میں کیا،بابراعظم بھی گراؤنڈ میں چکر لگاتے اوربیٹنگ کی بھر پور پریکٹس کرتے نظر آئے ،انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم دو دن آرام کے بعدکل سے خون گرمائے گی ،دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ سات اکتوبر سے ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں شروع ہوگا۔