ویمنز ٹی20ورلڈ کپ کا باضابطہ آغاز پاکستان اورسری لنکاآج آمنے سامنے
شارجہ(سپورٹس ڈیسک ) آئی سی سی کے زیر اہتمام ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے نویں ایڈیشن کا باضابطہ آغاز آج سے متحدہ عرب امارات میں ہوگا۔۔
میگا ایونٹ میں 10 خواتین ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کیلئے پنجہ آزمائی کریں گی۔ آسٹریلوی ویمن ٹیم ٹائٹل کے دفاع کیلئے کوشش کرے گی۔ پاکستان اور بھارت کی ویمنز ٹیموں کے مابین میچ 6اکتوبر کو دبئی میں کھیلا جائے گا۔ افتتاحی روز دو میچ کھیلے جائیں گے ۔پہلا میچ بنگلہ دیش اور سکاٹ لینڈ کے درمیان شارجہ میں کھیلا جائے گا۔
جبکہ دوسرا میچ پاکستان اور سری لنکا کی ٹیموں کے مابین اسی مقام پر کھیلا جائے گا۔