آرتھر فلزنے جاپان اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا
ٹوکیو (سپورٹس ڈیسک ) فرانس کے ٹینس کھلاڑی آرتھر فلز نے اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت اے ٹی پی جاپان اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا۔
20 سالہ فرانسیسی ٹینس سٹار نے ہم وطن حریف کھلاڑی ز یوگو ہمبرٹ کو شکست دے کر کیریئر کا تیسرا اے ٹی پی ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ 20 سالہ آرتھر فلز نے سخت مقابلے کے بعد فرانس کے ہی حریف کھلاڑی یوگو ہمبرٹ کو 7-5، 6-7(6-8) اور 3-6 سے شکست دی ، اس فتح کے بعد آرتھر فلز کے اے ٹی پی ٹائٹلز کی تعداد 3 ہوگئی ہے ۔