برانز میڈل جیتنے والی قومی ہاکی ٹیم کو ڈیلی الاؤنس مل گیا

برانز میڈل جیتنے والی قومی ہاکی ٹیم کو ڈیلی الاؤنس مل گیا

لاہور(سپورٹس ڈیسک )چین میں منعقدہ ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں برانز میڈل جیتنے والی پاکستان ٹیم کو بالاآخر ڈیلی الاؤنس ادا کردیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان سپورٹس بورڈ (پی ایس بی) سے فنڈز ادائیگی کے بعد ہاکی فیڈریشن نے چیمپئینز ٹرافی کیلئے لگائے گئے 25 دنوں کے کیمپ کا ڈیلی الاؤنس 50ہزار فی کھلاڑی ادا کردیا ہے ۔اس سے قبل کھلاڑیوں کو 3 ہزار روپے ڈیلی الاؤنس دینے کا کہا گیا تھا جس پر فیڈریشن کا کہنا تھا کہ یہ پالیسی یکم جنوری 2025 سے لاگو ہوگی۔قومی کھلاڑیوں کا ایشین چیمپئنز ٹرافی کا انٹرنیشنل ڈیلی الاؤنس ابھی واجب الادا ہے ، کھلاڑیوں کو 20 ہزار روپے کے حساب سے ڈیلی الاؤنس دیا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں