پہلا ٹیسٹ ،ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں سپورٹنگ وکٹ تیار

پہلا ٹیسٹ ،ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں سپورٹنگ وکٹ تیار

ملتان(سپورٹس رپورٹر)ملتان میں پاکستان اور انگلینڈ کے پہلے ٹیسٹ کے لئے سپورٹنگ پچ تیار کی گئی ہے ،مضبوط سکلزوالے ہی کامیاب ہوسکیں گے ۔

ملتان سٹیڈیم کے گراؤنڈ سٹاف ذرائع کے مطابق پچ ٹریک پر رفتار اور گیندکے اچھال کا امکان زیادہ ہوگا، جو بلے بازوں کیلئے شاٹس کھیلنے کیلئے سازگار ہوگا۔ وکٹ پرانی گیند کے ساتھ ریورس سوئنگ کرنے میں مدد دے گی ۔ اگر گرمی کی وجہ سے پچ خشک ہوتی ہے تو سپنرز کو سپورٹ ملے گی ۔ گرم اور مرطوب موسم کا نتیجہ ناہموار باؤنس کی صورت میں نکلے گا۔ ٹاس جیتنے والا ممکنہ طور پر کھیل کے حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے پہلے بیٹنگ کرے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں