انجری سے نجات نہ مل سکی ،بین سٹوکس کا انتظار لمبا ہونے لگا
ملتان(سپورٹس رپورٹر)انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان بین سٹروک کے مسائل بڑھنے لگے ،دوسرے ٹیسٹ میں بھی شرکت مشکوک ہوگئی ۔
بتایاگیاہے کہ انگلش کپتان بین سٹروک ہیمسٹرنگ انجری کے بعد پہلے ٹیسٹ سے باہر ہوچکے ہیں اب اطلاعات یہ ہیں کہ ان کی دوسرے ٹیسٹ میں شرکت بھی مشکوک ہے ۔بین سٹوکس کا کہنا ہے کہ ابھی دوسرے ٹیسٹ کے بارے میں کچھ بھی پرامید نہیں ہوں،ابھی مجھے یقین نہیں ہے تاہم میڈیکل ٹیم نے بڑی محنت کی۔ مجھے لگتا ہے کہ میں کھیل لوں گامگر میڈیکل ٹیم کی رائے حتمی ہوگی ۔