ٹیسٹ سیریز ٹرافی کی رونمائی ،شان مسعود اور اولی پوپ نے تصاویر بنوائیں
ملتان(سپورٹس رپورٹر)پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیسٹ سیریز ٹرافی کی رونمائی کردی گئی ،ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں گزشتہ روز چمکتی دھوپ میں ٹرافی سے پردہ اٹھایاگیا۔
ملتان کرکٹ سٹیڈیم کے باہر بھی ٹرافی رکھی گئی جس سے شائقین محظو ظ ہوئے ۔میڈیا بکس کے سامنے انگلش کپتان اولی پوپ اور پاکستانی کپتان شان مسعود نے ٹرافی کے ساتھ تصاویر بنوائیں۔