پاکستان اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے پریکٹس سیشن مختصر کردئیے گئے
ملتان(سپورٹس رپورٹر)پاکستان اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے پریکٹس سیشن گزشتہ روز مختصر کردئیے گئے ۔
پاکستان اورانگلش ٹیموں کی پریکٹس کادورانیہ گزشتہ روز 10 بجے سے ایک بجے تک رکھاگیا تھا مگر ساڑھے گیارہ بجے دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے اپنے پیڈکھولنے شروع کردئیے اور کول ڈاؤن کا عمل شروع کردیا ،تمام کام عجلت میں کیا گیا اور پریس کانفرنس بھی ساڑھے 12بجے تک ختم کرکے ٹیموں کو ہوٹل روانہ کردیا گیا۔