3پیسرز،2سپنرز،8بیٹرز،پاکستانی ٹیسٹ سکواڈ کا اعلان

3پیسرز،2سپنرز،8بیٹرز،پاکستانی ٹیسٹ سکواڈ کا اعلان

ملتان(سپورٹس رپورٹر)پاکستان نے تین فاسٹ باؤلرز،دو سپنرزاور 8بلے بازوں کے ساتھ انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں میدان میں اترنے کافیصلہ کیاہے ،پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف سیریز کے پہلے ٹیسٹ کے لئے 11رکنی سکواڈکااعلان کردیا۔

کپتان شان مسعودنے پریس کانفرنس میں کھلاڑیوں کااعلان کرتے ہوئے کہاکہ فاسٹ باؤلنگ کا شعبہ شاہین شاہ آفریدی اورنسیم شاہ کے سپرد کیاگیا ہے جبکہ سیمرکے لئے عامر جمال کی خدمات لی گئی ہیں ابرار نے گذشتہ سیریز میں اچھی کارکردگی دکھائی تھی ،ان کو سکواڈ کاحصہ بنایاگیا ان کاساتھ سلمان علی آغا دیں گے ، آج جوسکواڈ میدان میں اترے گااس میں کپتان شان مسعود ،صائم ایوب، عبداللہ شفیق،سعود شکیل، بابر اعظم،عامر جمال، شاہین شاہ نسیم شاہ،ابرا راحمد، محمد رضوان اور سلمان علی آغا شامل ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں