ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ:ویسٹ انڈیز نے سکاٹ لینڈ کو 6 وکٹوں سے مات دیدی

ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ:ویسٹ انڈیز نے  سکاٹ لینڈ کو 6 وکٹوں سے مات دیدی

دبئی(سپورٹس ڈیسک )آئی سی سی ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے آٹھویں میچ میں ویسٹ انڈیز نے سکاٹ لینڈ کو 6 وکٹوں سے ہرادیا۔

 گروپ بی کے میچ میںسکاٹ لینڈ کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 99 رنز بنائے ۔ ویسٹ انڈیز نے ہدف 12 ویں اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ یہ سکاٹ لینڈ کی رواں ٹورنامنٹ میں مسلسل دوسری شکست ہے جبکہ ویسٹ انڈیز اپنا پہلا میچ جیتنے میں کامیاب ہوئی ۔اس سے قبل بنگلہ دیش نے پہلے میچ میں سکاٹ لینڈ کو 16 رنز سے شکست دی تھی، ویسٹ انڈیز کو اپنے پہلے میچ میں جنوبی افریقہ کے ہاتھوں شکست ہوئی تھی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں