دوسرے ٹیسٹ کیلئے پریکٹس شیڈول جاری ، پچ کی تیاری شروع

دوسرے  ٹیسٹ  کیلئے  پریکٹس  شیڈول جاری  ، پچ  کی  تیاری شروع

ملتان(سپورٹس رپورٹر)پاک انگلینڈ دوسرے ٹیسٹ کیلئے پریکٹس شیڈول جاری کردیاگیا، پی سی بی ترجمان کے مطابق آج انگلینڈ اور پاکستان کی ٹیمیں ملتان سٹیڈیم میں صبح 10 بجے سے ٹریننگ کریں گی ۔۔

کل بھی دونوں ٹیمیں صبح 10 بجے سے ٹریننگ سیشنز کا انعقاد کریں گی، اس کے بعد دونوں طرف سے ایک کھلاڑی یا سپورٹ سٹاف کا رکن پری میچ میڈیا کانفرنسز کرینگے جبکہ 15 اکتوبر کو ٹیسٹ میچ کے پہلے دن ٹاس صبح ساڑھے نو بجے ہوگا اور میچ کا آغاز صبح دس بجے ہوگا۔دوسری طرف ملتان میں دوسرے ٹیسٹ کیلئے پچ کی تیاری شروع ہوگئی ہے ،گراؤنڈ سٹاف ذرائع کا کہنا ہے کہ پچ پر ابھی گھاس موجود ہے جبکہ پہلے ٹیسٹ سے ملتی جلتی پچ ہی بنائے جانے کا امکان ہے تاہم میزبان ٹیم کے کپتان اور انتظامیہ ہی فائنل وکٹ کی تیاری کی ہدایت کرے گی ۔علاوہ ازیں انگلش ٹیم دوسرے میچ میں کپتان بین سٹروک کے ساتھ میدان میں اترے گی ، پہلے ٹیسٹ میں ڈیبیوکرنیوالے برائیڈن کارس کوشاندارکارکردگی کے باعث ڈراپ کرنامشکل ہوگااس لئے قوی امکان ہے کہ38اوورزمیں 156رنزدیکرایک وکٹ لینے والے آف سپنرشعیب کی جگہ بین سٹوکس ٹیم کاحصہ ہونگے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں