پاکستان سپورٹس بورڈ کی ہاکی فیڈریشن کو لگام ڈالنے کی تیاری
لاہور(سپورٹس ڈیسک )پاکستان سپورٹس بورڈ (پی ایس بی) نے ہاکی فیڈریشن حکام کو لگام ڈالنے کی تیاری کرلی ۔پی ایچ ایف صدر کے نام لکھے جانے والے خط میں پاکستان سپورٹس بورڈ نے تمام اکاونٹس کی اسٹیٹمنٹ اور آڈٹ رپورٹس جمع کروانے کی ہدایت کردی ہے ۔
اس سے قبل پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) نے محض ایک صفحے پر اخراجات کی تفصیلات بھجوائی تھیں۔خط کے مندر جانات کے مطابق اخراجات کی تمام رسیدیں اور دوسرے ثبوت مانگے گئے ہیں، ائیر ٹکٹس کی بھی تفصیلات پی ایس بی سے شیئر نہیں کی گئیں۔پی ایچ ایف نے ابھی تک پولینڈ اور اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹس میں پرائیوٹ سپانسرشپ ملنے یا نہ ملنے کے بارے میں بھی کچھ نہیں بتایا، یہ بھی ثبوت نہیں دیا کہ میزبان ممالک کی جانب سے قیام وطعام نہیں دیا گیا۔پی ایچ ایف کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ فنانشل رولز میں ترامیم کی تجاویز بنانے کیلئے 3 رکنی کمیٹی نامزد کرے اور آئندہ تمام خط وکتابت صرف صدر کے دستخط سے ہی کی جائے ۔