ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ:نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو ہرادیا
شارجہ (سپورٹس ڈیسک ) ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ کے 15ویں میچ میں نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو 8 وکٹوں سے پچھاڑ دیا۔سری لنکا نے پہلے کھیلتے ہوئے۔۔۔
مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 115 رنز بنائے ، نیوزی لینڈ نے سری لنکا کی جانب سے دیا گیا ہدف 17ویں اوور کی تیسری گیند پر 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔علاوہ ازیں جنوبی افریقہ نے بنگلہ دیش کو7وکٹوں سے پچھاڑدیا،بنگلہ دیش نے پہلے کھیلتے ہوئے 106رنزبنائے ، جنوبی افریقہ نے ہدف 17.2اوورزمیں 3وکٹوں کے نقصان پر پوراکرلیا۔