نعمان علی ،عثمان خان ،فخرزمان فٹنس ٹیسٹ میں فیل

نعمان علی ،عثمان خان ،فخرزمان فٹنس ٹیسٹ میں فیل

ملتان(سپورٹس رپورٹر)قومی کرکٹرز ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں ہونے والے فٹنس ٹیسٹ میں فیل ہوگئے ۔

بتایاگیاہے کہ ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں گزشتہ روز قومی کرکٹرز فٹنس ٹیسٹ کے دوران معیار تک نہیں پہنچ سکے ۔ فخر زمان،عثمان خان، کامران غلام اور نعمان علی نے فٹنس ٹیسٹ دیا تھا، کامران غلام کو باقی فٹنس ٹیسٹ میں زیادہ اچھی پرفارمنس کی بنیاد پر مارجن دیا گیا ہے ، کامران غلام کو باقی ٹیسٹ میں مارجن ملنے پر فٹنس ٹیسٹ میں پاس کردیا گیا۔ ہدف حاصل نہ کرنے والے کھلاڑیوں کا فٹنس ٹیسٹ دوبارہ لئے جانے کا امکان ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں