مزید سپنر نہیں لینگے ،فاسٹ بالر پر انحصار کرینگے :سٹوکس
ملتان(سپورٹس رپورٹر) انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان بین سٹوکس نے کہا ہے کہ ایک پچ پر مسلسل 2 ٹیسٹ ہورہے ہیں عام طور پر ایسا نہیں ہوا کرتا۔۔
لیکن کل دیکھیں گے کہ کیسا ہوتا ہے ۔بین سٹوکس نے کہا کہ اگر وہی پچ ہوگی تو مجھے امید ہے کہ ہم ٹاس جیتیں گے اور پہلے بیٹنگ کریں گے ،ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں پریس کانفرنس میں انگلش کپتان بین سٹوکس نے کہا ہے کہ فٹنس کیلئے میں نے محنت کی۔جب مجھے یقین ہوا،فزیوز نے کلیئر کیا۔پھر بھی محنت کی ،اب میں کھیل سکتا ہوں۔میں کھیلوں گا ٹیسٹ کرکٹ کو پسند کرتا ہوں اور میں کھیلتا رہوں گا۔ ٹیم میں پہلے ہی دو سپنر موجود ہیں ہم مزید نہیں لیں گے ،فاسٹ بالر پر انحصار کریں گے ، پچز کا سوچا جاتا ہے لیکن دونوں ٹیموں کیلئے یکساں مواقع ہیں۔دیکھیں کسے فائدہ ہوگا۔یہ پچ 9 ویں روز کی بھی ہوسکتی ہے ہم، اپنی پالیسی جاری رکھیں گے ۔دونوں ٹیموں کیلئے یکساں مواقع موجود ہیں۔میچ کے تیسرے روز رزلٹ کلیئر ہوسکتا۔ممکن ہے کہ چوتھے روز،پاکستان کے خلاف 100 سے 150 کی برتری نہایت اہم ہواکرتی ہے ۔ہم جانتے ہیں کہ ہم پاکستان کے خلاف جیت سکتے ہیں،اس لئے ہم نے کوشش کی بابر اعظم پاکستان کیلئے نہیں کھیل رہے ۔ہمارے لئے کوئی پرابلم نہیں۔