کمندو مینڈس ستمبر کیلئے آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ قرار

کمندو مینڈس ستمبر کیلئے آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ قرار

دبئی(سپورٹس ڈیسک) آئی سی سی نے ستمبر کیلئے پلیئر آف دی منتھ ایوارڈ کا اعلان کردیا۔مردوں میں سری لنکا کے کمندو مینڈس اور خواتین میں انگلینڈ کی ٹیمی بومونٹ آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ ایوارڈ جیتنے میں کامیاب ہوگئیں۔

کمندو مینڈس نے ستمبر 2024 میں تین ٹیسٹ میچز میں 373 رنز بنائے اور 2 کیچ بھی پکڑے ۔ انہوں نے ہم وطن پرباتھ جے سوریا اور آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ شکست دے کر ایوارڈ حاصل کیا۔آئرلینڈ میں انگلینڈ کی سیریز میں شاندار کارکردگی پر ٹیمی بومونٹ کو ایوارڈ دیا گیا، انکے ساتھ آئرلینڈ کی ایمی میگوائر اور یو اے ای کی عائشہ اوزا ایوارڈ کیلئے نامزد تھیں۔بومونٹ نے ستمبر میں پانچ میچز میں 279 رنز بنائے ، وہ فروری 2021 کے بعد آئی سی سی ویمنز پلیئر آف دی منتھ ایوارڈ جیتنے میں کامیاب ہوئی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں