گرلزسپورٹس کارنیوال میں شرکت کیلئے ٹیموں کی آمدشروع

گرلزسپورٹس کارنیوال میں شرکت کیلئے ٹیموں کی آمدشروع

اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)وفاقی وزارتِ تعلیم کے زیراہتمام گرلزسپورٹس کارنیوال2024 میں شرکت کیلئے ملک بھر بشمول آزاد کشمیر وگلگت بلتستان سے ٹیموں کی آمد شروع ہوگئی۔۔

4000سے زائد طالبات 7مختلف کھیلوں میں حصہ لیں گی۔ میگا ایونٹ کل سے 20 اکتوبر تک پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں ہوگا جس میں ملک بھر سے بیڈمنٹن میں 46، ٹیبل ٹینس میں 36، ایتھلیٹکس میں 27، والی بال میں 30، باسکٹ بال میں 20، فٹ بال میں 16اور ٹینس میں 10ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن اورفیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن اسلام آباد کے اشتراک سے ہونے والے گرلز سپورٹس کارنیوال سے پاکستان کا حقیقی ٹیلنٹ سامنے لانے میں مدد ملے گی اور قوم کی بیٹیوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا بہترین موقع ملے گا۔میگا ایونٹ میں پہلی بار خواتین ٹیکنیکل آفیشلز کے باعث بچیوں کو مقابلے کیلئے زیادہ اچھا ماحول میسر ہوگا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں