قتل کے مقدمے میں نامزد شکیب الحسن تقریباً 3 ماہ بعد بنگلادیش روانہ

قتل کے مقدمے میں نامزد شکیب الحسن تقریباً 3 ماہ بعد بنگلادیش روانہ

ڈھاکا(سپورٹس ڈیسک ) قتل کے مقدمے میں نامزد سابق بنگلہ دیشی کپتان شکیب الحسن تقریباً 3 ماہ بعد اپنے وطن روانہ ہوگئے ۔

میڈیا کے مطابق شکیب الحسن کے آج بنگلہ دیش دیش پہنچنے کا امکان ہے ۔ وطن واپسی پر شکیب الحسن سیدھے ٹیم ہوٹل جائیں گے اور کل سے وہ شیر بنگلا سٹیڈیم میں ٹریننگ کا آغازکرینگے ،مقامی میڈیا کے مطابق شکیب الحسن جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز میں شرکت کرینگے ، وہ ڈھاکا میں کیرئیر کا آخری ٹیسٹ میچ کھیلیں گے جو بنگلہ دیش اور جنوبی افریقہ کے درمیان 21 اکتوبر سے شروع ہوگا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں