ایمرجنگ کپ:پاکستان شاہینز،بھارت کو سیمی فائنل میں شکست

ایمرجنگ کپ:پاکستان شاہینز،بھارت کو سیمی فائنل میں شکست

مسقط(سپورٹس ڈیسک )ایمرجنگ ٹیمز ٹی20 ایشیا کپ کے پہلے سیمی فائنل میں سری لنکن اے نے پاکستان شاہینز کو7وکٹوں اوردوسرے سیمی فائنل میں افغانستان اے نے بھارت اے کو 20رنزسے شکست دے کر فائنل میں جگہ پکی کرلی۔

گرین شرٹس نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹ پر 135 رنز بنائے ۔ اوپنر عمیر بن یوسف نے 68 رنز کی اننگز کھیلی۔حیدر علی 14، محمد عمران 13 اور عرفات منہاس 10 رنز کے سوا کوئی اور کھلاڑی سری لنکا کی بولنگ لائن کے سامنے دہرا ہندسے میں بھی نہ پہنچ سکا،جواب میں سری لنکا نے 136 رنز کا ہدف 17ویں اوورز میں 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا جبکہ افغانستان نے 206 رنز بنائے اوربھارتی ٹیم صرف286رنزبناسکی ،فائنل میں افغانستان اورسری لنکا کل مدمقابل ہونگے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں