قائداعظم ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ آج سے شروع

قائداعظم ٹرافی کرکٹ  ٹورنامنٹ آج سے شروع

لاہور( سپورٹس ڈیسک )پاکستان کرکٹ کے سب سے بڑے فرسٹ کلاس ٹورنامنٹ قائداعظم ٹرافی کا آج سے آغاز ہوگا جس میں 16ریجنز کی اٹھارہ ٹیمیں میدان میں اتریں گی۔

کراچی ریجن وائٹس ٹائٹل کادفاع کریگی ۔ قائداعظم ٹرافی کی مجموعی انعامی رقم ایک کروڑ چھبیس لاکھ روپے ہے ۔ 75لاکھ روپے فاتح ٹیم کے لیے رکھے گئے ہیں جبکہ رنرز اپ ٹیم 40 لاکھ روپے کی حقدار ہوگی۔18 سائیڈز کو تین گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں