کامران اکمل ، ساجد خان اور نعمان علی کی ون ڈے ٹیم میں شمولیت کیخلاف

کامران اکمل ، ساجد خان اور نعمان علی  کی ون ڈے ٹیم میں شمولیت کیخلاف

کراچی (این این آئی)سابق کرکٹر کامران اکمل نے ساجد خان اور نعمان علی کی ون ڈے ٹیم میں شمولیت کی مخالفت کردی۔

ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کامران اکمل نے کہا کہ نعمان، ساجد ٹیسٹ کرکٹ کے باؤلر ہیں ون ڈے میں لاکر ان کا اعتماد خراب نہ کریں، انہیں پہلے ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی جگہ پکی کرنے دیں۔  ڈومیسٹک کرکٹ میں پرفارم کرنے والوں کو ٹیم میں لانا ہوگا، قومی ٹیم میں پسند ناپسند نہیں بلکہ میرٹ پر کھلاڑیوں کو لانا چاہئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں