ٹی 20ایمرجنگ ایشیا کپ ،افغانستان فاتح ،سری لنکا رنراپ

ٹی 20ایمرجنگ ایشیا کپ ،افغانستان فاتح ،سری لنکا رنراپ

العامرات(سپورٹس ڈیسک )افغانستان اے نے ٹی ٹونٹی ایمرجنگ ٹیمز ایشیا کپ جیت لیا۔عمان کے شہر العامرات میں کھیلے گئے فائنل میں افغانستان اے نے سری لنکا اے کو 7وکٹ سے شکست دی۔

سری لنکا اے نے پہلے کھیلتے ہوئے 7وکٹوں پر 133رنز بنائے ،سہان آراچیکے 64 رنز ناٹ آؤٹ بنا کرنمایاں بیٹررہے ،بلال سمیع نے 3 اور غضنفر نے 2 وکٹیں لیں ۔افغانستان نے134رنز کا ہدف 19ویں اوورکی پہلی گیند پر حاصل کرلیا ، صدیق اللہ نے 55 گیندوں پر 55 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی،ان ہ کی اننگز میں ایک چھکا اور 3 چوکے شامل تھے ۔ کریم جنت نے 33 ، درویش رسولی نے 24 اور محمد اسحاق نے 16 رنز بنائے ۔ سہان، دوشان ہیمانتھا اور ایشان ملنگا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔سیمی فائنل میں افغانستان اے نے بھارت اے کو 20 رنز سے شکست دی تھی جبکہ سری لنکا نے دفاعی چیمپئن پاکستان اے کو شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کی تھی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں