قومی ہیڈ کوچ گیری نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا

 قومی ہیڈ کوچ گیری نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا

لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستان کی وائٹ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ گیری کرسٹن نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ذرائع کے مطابق پی سی بی سے اختلافات کے باعث گیری کرسٹن استعفیٰ دینے کا فیصلہ کیا۔

ذرائع کے مطابق گیری کرسٹن بغیر اختیارکے کوچنگ کے حق میں نہیں، تعیناتی کے وقت گیری کرسٹن کو مضبوط اختیارات کی یقین دہانی کرائی گئی تھی، گیری کرسٹن کو سلیکشن معاملات میں مضبوط اختیارات کا کہا گیاتھا۔ذرائع کا بتانا ہے کہ سکواڈسلیکشن میں ووٹنگ اختیار واپس لینے سے گیری کرسٹن خوش نہیں تھے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق سلیکشن کمیٹی کی گیری کرسٹن سے سکواڈز پر مشاورت بھی ہوئی، دورہ آسٹریلیا اور زمبابوے کے لیے سکواڈ پر گیری کرسٹن اور موجودہ سلیکشن کمیٹی ایک پیج پرنہیں تھے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ گیری کرسٹن سے استعفیٰ چاہتا ہے ، پی سی بی چیمپئنز ٹرافی سے قبل سابق پاکستانی کھلاڑی کو وائٹ بال کا ہیڈ کوچ مقرر کرنا چاہتا ہے ۔ذرائع کے مطابق گیری کرسٹن اورپی سی بی کے درمیان اختلافات کی وجہ گیری کرسٹن کی من مانیاں اور معاہدے پر عمل درآمد نہ کرنا بنا، گیری کرسٹن وائٹ بال ٹیم اور سینٹرل کنٹریکٹ کی کیٹیگریز میں اپنی پسند نا پسند منوانے پر زور دے رہے تھے اور سپورٹ سٹاف میں بھی اپنی پسند کے غیر ملکیوں کو شامل کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں