چیمپئنز ٹرافی،شکیب الحسن کی شرکت غیریقینی کا شکار
ڈھاکہ (سپورٹس ڈیسک)بنگلادیش کے تجربہ کار آل راؤنڈر شکیب الحسن کی پاکستان میں ہونے والی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت غیریقینی کی صورتحال سے دوچار ہے ۔
بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کے صدر فاروق احمد نے بتایا کہ فی الحال شکیب الحسن چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے لیے ٹیم کے منصوبوں میں شامل ہیں۔