بابراعظم ٹی20میں تیز ترین 11 ہزار رنزبنانیوالے پہلے بیٹر
سنچورین(سپورٹس ڈیسک )بابر اعظم نے سنچورین میں دوسرے ٹی20 کے دوران کیریئر کے تیز ترین 11 ہزار رنز 298 اننگز میں مکمل کرلئے ۔
وہ 300 سے کم اننگز میں یہ کارنامہ انجام دینے والے دنیا کے پہلے بیٹر بن گئے ہیں۔ اس سے قبل ویسٹ انڈیز کے کرس گیل نے 314 اننگز میں11ہزاررنز مکمل کیے تھے ۔