جنوبی افریقہ کیخلاف 50 وکٹیں، شاہین آفریدی نے وسیم اکرم کا ریکارڈ توڑ دیا

جنوبی افریقہ کیخلاف 50 وکٹیں، شاہین آفریدی نے وسیم اکرم کا ریکارڈ توڑ دیا

لاہور (سپورٹس ڈیسک ) قومی ٹیم کے فاسٹ بالر شاہین شاہ آفریدی نے جنوبی افریقہ کے خلاف وسیم اکرم کا 48وکٹیں حاصل کرنے کا ریکارڈ توڑ دیا۔شاہین آفریدی نے یہ سنگ میل 27 اننگز میں حاصل کیا۔۔

 جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز سے قبل شاہین شاہ آفریدی نے 25 اننگز میں 45 وکٹیں حاصل کر رکھی تھیں، فاسٹ بالر نے پہلے میچ میں ایک وکٹ حاصل کی جبکہ دوسرے ایک روزہ میچ میں انہوں نے 4 کھلاڑیوں کو آٹ کر کے وسیم اکرم کا ریکارڈ توڑ دیا۔

 

یاد رہے کہ وسیم اکرم نے جنوبی افریقہ کے خلاف 31 اننگز کھیل کر 48 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں