چیمپئنز ٹرافی:مہمان ٹیموں کو بہترین سکیورٹی اور سہولیات دینے کااعلان

 چیمپئنز ٹرافی:مہمان ٹیموں کو بہترین سکیورٹی اور سہولیات دینے کااعلان

راولپنڈی(سپورٹس رپورٹر) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاتارڑ نے کہا ہے کہ کھیل اور سیاست کا دور دور تک تعلق نہیں ہونا چاہئے ۔

چیمپئنز ٹرافی میں مہمان ٹیموں کو بہترین سکیورٹی اور سہولیات دینگے ۔ بھارتی کرکٹرز ہماری 2005ء کی مہمان نوازی کو آج بھی یاد کرتے ہیں۔ پنڈی سٹیڈیم میں چیمپئنز ٹی ٹونٹی کپ کے فائنل میں بطور مہمان خصوصی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چیمپیئنز ٹرافی میں بیرونی شائقین کرکٹ کیلئے ویزہ پالیسی نرم کرینگے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں