محمد عباس کی کارکردگی ڈراپ کرنیوالوں کے منہ پرطمانچہ

محمد عباس کی کارکردگی ڈراپ کرنیوالوں کے منہ پرطمانچہ

کراچی (سپورٹس ڈیسک)پاکستان کے سابق وکٹ کیپر بلے باز کامران اکمل نے کہا ہے کہ محمد عباس کی کارکردگی ان لوگوں کے منہ پر طمانچہ ہے ۔۔

جنہوں نے تین سال اسے باہر رکھا۔پاکستان اور جنوبی افریقہ کے پہلے ٹیسٹ میچ پر تبصرہ کرتے ہوئے کامران اکمل نے کہا کہ عباس کی پرفارمنس زندگی بھر یاد رکھی جائے گی اْن کے باؤلنگ ناقدین کیلئے طمانچہ ہے ۔ ان کاایک ٹی وی پروگرام میں کہنا تھا کہ محمد عباس نے اپنی کارکردگی سے ان لوگوں کو غلط ثابت کیا جو انہیں کھلا نہیں رہے تھے ان کی پرفارمنس کبھی بھلائی نہیں جاسکتی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں