جولین کیش اور لائیڈ گلاسپول برسبین انٹرنیشنل ٹینس مینز ڈبلز سیمی فائنل میں داخل
برسبین(سپورٹس ڈیسک)جولین کیش اور لائیڈ گلاسپول پر مشتمل برطانوی ٹینس جوڑی اے ٹی پی برسبین انٹرنیشنل ٹینس ٹورنامنٹ میں مردوں کے ڈبلز مقابلوں کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی ۔
انگلینڈ کے جولین کیش اور لائیڈ گلاسپول نے مینز ڈبلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل راؤنڈ میں کروشیا کے ٹینس کھلاڑی نکولا مکٹک اور ان کے نیوزی لینڈ کے جوڑی دار مائیکل وینس کو شکست دیکر ٹاپ فور مرحلے کے لئے کوالیفائی کرلیا۔